آر پی او راولپنڈی نے ایک انسپکٹر،تین اے ایس آئی،ایک آفس سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ کردیا

آر پی او راولپنڈی نے ایک انسپکٹر،تین اے ایس آئی،ایک آفس سپریٹنڈنٹ کا تبادلہ ...

راولپنڈی ( جنرل رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے ایک انسپکٹر ،3اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاور ایک آفس سپرنٹنڈنٹ کے تبادلہ جات مختلف اضلاع میں کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ،تفصیلا ت کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے موٹر ٹرانسپورٹ لاہور سے واپس آنے والے انسپکٹر انور سلطان کو ضلع اٹک ،CTDسے واپس آنے والے ASIمحمد اسخاق کو ضلع راولپنڈی ،VVIPسپیشل برانچ سے واپس آنے والے ASI غلام مصطفی کو ضلع راولپنڈی، پٹرولنگ ہائی وے پولیس سے واپس آنے والے ASIامیر حسین کو ضلع اٹک اورCTDسے واپس آنے والے آفس سپر نٹنڈ نٹ انورشاد کو سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی بطور آفس سپرنٹنڈنٹ تبدیل کرنے کے احکامات جاری کرکے فوری طور پر اپنی اپنی جائے تعیناتی پر رپوٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر