وزیراعظم ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کیلئے پرعزم ہیں،طاہراکبرکیانی

وزیراعظم ملک کو ایشین ٹائیگر بنانے کیلئے پرعزم ہیں،طاہراکبرکیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرخان (تحصیل رپورٹر)وزیراعظم نوازشریف حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایشین ٹائیگربنانے کے عزم پرقائم ہیں ملکی سطح پر درجنوں اہم میگا پراجیکٹس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیں ملک بھر میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے جبکہ توانائی کے بحران کو حل کرنے کیلئے متعدد منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اپوزیشن جماعتیں حکومت کی ٹانگیں کھینچنے کی بجائے ملکی مفاد کی خاطر ساتھ دیں ان خیالات کااظہار معروف مسلم لیگی شخصیت راجہ طاہر اکبر کیانی نے اپنے دفتر میں مسلم لیگ ن غربی کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا طاہر اکبر کیانی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے ویژن کو ہی آگے بڑھاتے ہوئے تحصیل گوجرخان کے ایم این اے راجہ جاویداخلاص کی قیادت میں تعمیر وترقی کے منصوبے جاری ہیں بلاتفریق ان ترقیاتی منصوبوں سے علاقہ کی قسمت بدل جائے گی بالخصوص مندرہ چکوال سڑک کی تعمیر سے تحصیل گوجرخان میں معاشی ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی راجہ طاہر اکبر کیانی نے اس موقع پر کارکنوں سے اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنے پر زور دیا