پانامہ کیس میں تحریک انصاف کو کامیابیاں مل رہی ہیں،حلیم عادل شیخ

پانامہ کیس میں تحریک انصاف کو کامیابیاں مل رہی ہیں،حلیم عادل شیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صد ر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پانامہ کیس میں تحریک انصاف کو کامیابیاں مل رہی ہیں نواز شریف کرپشن دفاع ٹیم سپریم کورٹ کے باہر ہی اپنی عدالت لگالیتے ہیں اور فیصلہ بھی سنادیتے ہیں ان کی گفتگو سے ایسا لگتا ہے کہ پوری قوم نے انہیں کرپشن کا ٹھیکا دے دیا ہو تحریک انصاف عوام کا مقدمہ لڑرہی ہے کیوں کہ پئسہ عمران خان کا نہیں بلکہ پوری قوم کا چوری ہوا ہے ن لیگ کی کرپشن صرف پانامہ تک محدود نہیں ہے ہر پروجیکٹ میں اور اسکیم میں انہوں نے حصہ پتی کا سسٹم بنایا ہوا ہے جوکہ پرائم منسٹر ہاؤس سے لیکر نیچے تک بانٹے جاتے ہیں عادل ہاؤس سے جاری کردہ بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چار سال بعد اچانک نواز شریف کو ملک کی ترقی یاد آگئی ہے یہ وہی وزیراعظم ہیں جوکہ اپنے ملک میں کم اور لندن میں زیادہ رہتے تھے ، سپریم کورٹ کے باہر جس طرح نواز شریف کی کرپشن دفاع ٹیم باتیں کررہی ہوتی ہے اس سے لگتا ہے کہ کچھ دن بعد یہ لوگ کہیں گے کہ پاکستان بھی نواز شریف نے بنایا تھا دوسروں کے کاموں کا کریڈٹ لینا وزیراعظم کا محبوب مشغلہ ہے ان کرپشن کے سرداروں کو عمران خان نے عوام کے سامنے بے نقاب کیا اور عوام کو بتایا کے کس طرح انہوں نے پئسہ لوٹ کر باہر کے ملکوں میں جائیدادیں بنائی ن لیگ کی خواہش ہے کہ وہ اس ملک میں موجود ہر غریب کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ لے پر قوم اب بیدار ہوچکی ہے ملک پر مصحلت چندخاندانوں کی بادشاہی کے دن اب ختم ہونے والے ہیں ، عمران خان اس ملک کے مستقبل اور آنے والی نسل کے لیے روزسپریم کورٹ کے چکرلگارہے ہیں اگر عمران خان نے کسی بھی تحریک یا دھرنے کا بھی اعلان کیا تو قوم ان کے ساتھ کھڑی ہوگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر