کر پشن اور ’’کمیشن ‘‘مافیا ملکی ترقی میں رکاوٹ ہے،چو دھری سرور
لاہور( نمائندہ خصوصی)سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملکی ترقی میں رکاوٹ کوئی اور نہیں صرف کر پشن اور ’’کمیشن ‘‘مافیا ہے ‘قوم کے اندھیر ے دعوؤں اور جھوٹے نعروں سے نہیں عملی اقدامات سے دور ہوں گے ‘سرکاری ہسپتالوں میں صحت مند افراد کو بھی’’ سٹنٹ ‘‘ڈالنابدترین بیڈ گورننس نہیں تو کیا ہے ؟ذمہ داروں کو جواب دینا ہوگا ۔ اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے مختلف وفود سے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں ظلم ناانصافی اور کر پشن سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کر نا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے مگر بد قسمتی سے ملک میں مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے بلکہ ایسے مسائل میں اضا فہ ہوتا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے پار لیمنٹ کے اندر اور باہر ہمیشہ آئین وقانون اور جمہو ریت کے مطابق مطالبات کیے ہیں اور قومی امنگوں کی تر جمانی کرتے ہوئے قومی مسائل پر آواز بلند کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ترقی میں رکاوٹ کر پشن کے خاتمے کا مطالبہ کر نیوالے نہیں بلکہ وہ لوگ ہیں جو ملک میں کر پشن کر رہے اور ایسا کمیشن مافیا ہی اصل میں تمام مسائل کی بنیادی وجہ ہے حکمرانوں کو قوم سے کیے جانیوالے تمام وعدوں کو کل نہیں آج ہی پورا کر نا ہوگا ۔