عمران چشتی سمیت 6ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

عمران چشتی سمیت 6ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کرپشن کورٹ نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے ناظم عمران چشتی سمیت 6ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے ۔جمعرات کو اینٹی کرپشن کورٹ میں انٹرمیڈیٹ بورڈ میں کرپشن کے حوالے سے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے ناظم امتحانات عمران چشتی سمیت 6ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی ہے ۔واضح رہے کہ عمران چشتی اور دیگر ملزمان کی 50,50ہزار روپے میں عبوری ضمانت منظور کی تھی ۔ملزمان پر اینٹی کرپشن تھانے میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور فرنیچر کی خریداری میں کرپشن کے الزامات میں مقدمہ درج ہے ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر