جامعہ کراچی کے سسٹنٹ رجسٹرار کی گرفتاری چیلنج

جامعہ کراچی کے سسٹنٹ رجسٹرار کی گرفتاری چیلنج

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے گرفتاراسسٹنٹ رجسٹرار عارف حیدر کی گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیاگیاہے۔درخواست متحدہ لندن خواتین رابطہ کمیٹی کی رکن اورعارف حیدرکی اہلیہ مختاراں حیدر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مختاراں حیدرنے موقف اختیار کیاکہ عارف حیدر کی گرفتاری غیرقانونی ہے۔ مختاراں حیدرنے بتایاکہ عارف حیدر متحدہ کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے سابق جوائنٹ انچارج ہیں۔درخواست میں انہوں نے کہاکہ عارف حیدراگرکسی مقدمے میں ملوث ہیں تو عدالت میں انہیں پیش کیاجائے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر