جامعہ کراچی میں کارروائی ، اسسٹنٹ رجسٹرار عارف حیدر گرفتار

جامعہ کراچی میں کارروائی ، اسسٹنٹ رجسٹرار عارف حیدر گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر) قانون نافذکرنے والے اداروں نے جامعہ کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ رجسٹرار جامعہ کراچی عارف حیدر کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جامعہ کراچی میں کارروائی کی ، اس دوران اسسٹنٹ رجسٹرار جامعہ کراچی عارف حیدر کو گرفتار کرلیا۔ذرائع کے مطابق گرفتار عارف حیدر کا تعلق سیاسی جماعت کے لندن ونگ سے ہے، عارف حیدر کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔