نئے گورنر کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے،سینیٹر سعید غنی

نئے گورنر کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے،سینیٹر سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے جمعرات کو گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ جسٹس (ر)سعید الزماں صدیقی کے صاحبزادہ عفنان صدیقی سے ملاقات کی اور ان کے والد کے وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ سعید الزماں صدیقی کی ملک کے لیے بڑی خدمات تھیں ۔ہم سب متاثرہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔نئے گورنر کی تعیناتی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ نئے گورنر کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے ۔وزیراعظم گورنر کی تعیناتی کے لیے صوبے سے مشاورت کے پابند نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر پیپلزپارٹی سے مشاورت کی گئی تو یہ ایک اچھی روایت ہوگی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر