اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایجوکیشن فیستا اینڈ بک فیئر

اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایجوکیشن فیستا اینڈ بک فیئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ این ای ڈی کے زیر اہتمام ایجوکیشن فیسٹا اینڈ بک فیئر اختتام پذیر ۔بک فیئر کے آخری روز صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ ،سابق وفاقی وزیر جاوید جبار،ہمایوں جمشید ،حسنین رضوی اور سینئر صحافی نعیم طاہر نے دورہ کیا۔اس موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں بک فیئر سمیت یونین سرگرمیوں کا انعقاد جمعیت کا ہی طرۂامتیاز ہے ۔قوموں کی ترقی اور عظمت کا راستہ لائبریریوں اور لیبارٹریوں سے ہوکر گزرتا ہے۔ معاشرے میں تحقیق، کتاب اور قلم کو رواج دینے کی کوشش ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔موجودہ اندرونی اور بیرونی بحرانوں سے ملک کو نکالنے کا راستہ صرف ہمہ گیر تعلیم ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو درپیش ٹرانسپورٹ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق وفاقی وزیر جاوید جبار نے کہا کہ کتب میلہ علم سے طلبہ کو تعلق مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور ہزاروں کی تعداد میں رکھی گئی کتابیں جن میں نصابی و غیر نصابی دونوں شامل ہیں طلبہ وطالبا ت کو اس سے بھرپو ر استفادہ حاصل کرنا چاہیئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ د نیا جتنی چا ہے ترقی کرجائے کتاب سے انسان کا رشتہ نہیں چھوٹ سکتا۔اس موقع پر طلباء کے اصرار پرمرحوم جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید نے ان کا مشہور ملی نغمہ "دل دل پاکستان "سنایا۔بعد ازاں مہمانان نے بک فیئر میں لگے اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ سے ملاقاتیں کیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر