اے ڈی خواجہ کی برطرفی ، درخواستوں کی سماعت 15 فروری کو ہوگی

اے ڈی خواجہ کی برطرفی ، درخواستوں کی سماعت 15 فروری کو ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی ہے۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی ۔ اس موقع پر حکومت سندھ کی جانب سے جواب داخل کرایاگیا، جس میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے نہیں ہٹا یانہیں تھا ،وہ چھٹیوں پر گئے تھے واپس آکر جوائن کرلیا ہے ۔ سی پی ایل سی کے سابق سربراہ ناظم ایف حاجی اور شہزاد رائے سمیت 7 افراد نے اے ڈی کواجہ کے ہٹانے کے خلاف درخواستیں دی ہیں۔جن میں استدعا کی گئی ہے کہ اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے سے نہ ہٹایاجائے۔ عدالت نے سماعت 15 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز اور دیگر فریقین کے وکلا آئندہ سماعت پر تیاری کرکے آنے کی ہدایت کردی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر