لائف انشورنس سروسز سندھ سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

لائف انشورنس سروسز سندھ سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار

کراچی (اکنامک رپورٹر)سندھ ریونیو بورڈ نے لائف انشورنس سروسز کو سیلز ٹیکس مستثنیٰ قرار دے دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ریونیو بورڈ نے اس حوالے سے 12جنوری کو نوٹیفیکشن نمبر SRB-3-4/2/2017 جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2016-17 کے دوران یا اس سے قبل جو لائف انشورنس سروسز فراہم کی گئی ہیں ان پر سیلز ٹیکس کا نفاذ نہیں کیا جائے گا۔ یہ عمل 30جون 2017 تک جاری رہے گا۔ جبکہ نوٹیفیکشن نمبر SRB-3-4/3/2017 کے تحت ہیلتھ انشورنس سروسز پر سیلز ٹیکس کا اطلاق جاری رہے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر