گورنر سند ھ کی وفات پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اظہار تعزیت

گورنر سند ھ کی وفات پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اظہار تعزیت

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ اور عافیہ موومنٹ کی رہنما ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے گورنر سندھ و سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس سعیدالزماں کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عافیہ کے تمام اہلخانہ لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سیل سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ جسٹس سعیدالزماں کی وفات سے قوم ایک نڈر اور بااصول رہنما سے محروم ہوگئی ہے۔ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے جسٹس صاحب نے عافیہ موومنٹ کو ہر موقع پر قیمتی قانونی مشوروں اور تعاون سے نوازا تھااورعافیہ کی وطن واپسی کیلئے امریکی صدر باراک اوبامہ کو خط بھی لکھاتھا۔میں اورعافیہ کے تمام اہلخانہ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عافیہ کی رہائی کیلئے ان کی کاوشوں کوقبول فرمائے اور ان کی مغفرت ودرجات کی بلندی کا وسیلہ بنائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور تمام اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرماے۔

مزید : کراچی صفحہ اول