باچا خان یونیورسٹی کے بیوٹا نے سبکدوش وی سی کو شیلڈ پیش کی

باچا خان یونیورسٹی کے بیوٹا نے سبکدوش وی سی کو شیلڈ پیش کی

چارسدہ(بیورورپورٹ) باچا خان یونیورسٹی ٹیچرز ایسو سی ایشن (بیوٹا) کی جانب سے یونیورسٹی کے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم کو شیلڈ پیش کیا گیا۔ شیلڈ بیوٹا کے منتخب صدر ڈاکٹر شکیل اور جنرل سیکرٹری ارشد علی شاہ نے پیش کیا۔ اس حوالے سے یونیورسٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وئس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم مروت ، کے علاوہ بیوٹا کے عہدیدار اور تدریسی عملہ شریک ہوا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سبکدوش ہونے والے وائس چانسلر نے بیوٹا کے صدر ڈاکٹر شکیل اور دیگر عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بیوٹا یونیورسٹی اساتزہ کے مسائل کیلئے مناسب فورم پر آواز اٹھائی گی۔ اس موقع پر بیوٹا کے صدر ڈاکٹر شکیل نے وائس چانسلر ڈاکٹر فضل رحیم مروت کے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کا تمام عملہ انکی کارکردگی کا معترف ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بیوٹا یونیورسٹی اساتذہ کے جملہ مسائل کو حل کرانے کیلئے نئے آنے والے وائس چانسلر کے ساتھ تعاون جاری رکھے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر