تنگی میں دوسری جماعت کے طالب علم پر وحشیانہ تشدد

تنگی میں دوسری جماعت کے طالب علم پر وحشیانہ تشدد

تنگی (نمائندہ پاکستان)گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ بابا تنگی کے معلم نے دوسری جماعت کے طالب علم کو شرارت کرنے پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر اسے لہولہان کر دیا ۔رشتہ داروں کا حکومت سے استاذ کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ ۔گورنمنٹ پر ائیمری سکول کوٹ بابا تنگی کے معلم عنایت الرحمن نے دوسری جماعت کے طالب علم بلال کو شرارت کرنے ما ر مار کر لہولہا ن کر دیا ۔طالب علم کے چچا احسان الدین نے میڈیا کو بتایا کہ ایک طرف صوبائی حکو مت بچوں کو سکول میں داخل کرانے کیلئے مہم چلارہے ہیں جبکہ دوسری جانب اساتذہ کا بچوں پر وحشیانہ تشدد سلسلہ بھی جاری ہے اور آئے روز ایسے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مذکورہ ٹیچر کیخلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر