قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ،سی سی پی

قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ،سی سی پی

پشاور(کرائمز رپورٹر)چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاورمحمد طاہر خان کی سربراہی میں چاروں ڈویژنز کے ایس پیز اورایس ڈی پی ا ووزکے ساتھ ضلع بھر میں سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے حوالے سے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لا ئن میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز پشاورسجاد خان ، ایس پی کینٹ عمران ملک ، ایس پی سٹی شہزادہ کوکب ، ایس پی رورل فرقان بلال، ایس پی صدر سرکل شوکت خان اوردیگر پولیس افسران نے شر کت کی میٹنگ سے خطا ب کر تے ہوئے سی سی پی او طاہر خان نے تمام سرکلز کے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی کارکردگی مزید بہتربنانے کے بھی احکامات جا ری کئے انہوں نے کہا کہ پشاور پولیس کی انتھک محنت اورکاوشوں کی بدولت سٹریٹ کرائم میں واضح کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ ڈکیتی ،رہزنی کارلفٹنگ سنیچنگ اوردیگر جرائم میں ملوث گروہوں کے خلاف پولیس بھرپور کاروائی کرے انہوں نے ہوائی فائرنگ اورسود خوری میں ملوث افراد کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کرنے کے احکامات جاری کیے اورکہا کہ ایسے عناصر کیساتھ سختی سے نمٹتے ہوئے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائے سی سی پی او نے پولیس افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں موجود اشتہاری ملزمان کے خلاف بھی کاروائیاں کرنے اور ان کی گرفتاری عمل میں لانے کے احکامات جاری کیے انہوں نے کہا کہ سی آر وی ایس۔ آئی وی ایس اوروی وی ایس کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے ڈی آر سی ممبران کیساتھ تعاون اورسمن کی تعمیل بھی ترجیحی بنیادوں پر ممکن بنانے کے احکامات کیے سی سی پی او طاہر خان نے کہا کہ پی ایل سی ممبران کیساتھ ہر ڈویژن کے ایس پیزاور ڈی ایس پیز ہر مہینے میٹنگ کا انعقاد ممکن بنائیں تاکہ پی ایل سی ممبران کے تعاون سے علاقائی جرائم پر قابو پانے میں مدد مل سکے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر