محکمہ فوڈ تھانہ گراں فروشوں کیخلاف حرکت میں آگئی

محکمہ فوڈ تھانہ گراں فروشوں کیخلاف حرکت میں آگئی

تھانہ(نمائندہ پاکستان)محکمہ فوڈ ملاکنڈ کا تھانہ بازار میں گران فروشوں اور غیر معیاری آشیاٗخورد نوش فروخت کرنے والے دُکانداروں پر چھاپے۔متعدد نان فروشان،مرغ فروشان،قصائیاں ہوٹلوں اورکریانہ دُکانداروں کو چالان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عوامی شکایات پر ایکشن لیتے ہوئے محکمہ خوراک ملاکنڈ نے تھانہ بازار پر اچانک چھاپہ مار کر خوراکی آشیاٗ کی معیار اور مقدار کو چیک کرتے وقت بہت سے دُکانداروں اور نان فروشان کے ناف وتول میں کمی پر وارننگ اور جُرمانہ کر دیا۔محکمہ کے آفسران نے حفظان صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سویٹِ ،گوشت،قیمہ،د ہی اور دوسرے خوراکی آشیاٗکو جالی سے ڈھانپنے کی موقع پر ہدایات جاری کی اور آئندہ کیلئے محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ۔ہوٹلز مالکان کو سختی سے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کھانے پینے کی آشیا اور بیھٹنے کی جگہ کی صفائی کا خاص خیال رکھا کریں کیونکہ اس سے صحت کا معاملہ وابسطہ ہے اس لئے صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور نہ کسی سے کوئی رعایت کی جائی گی۔ محکمہ خوراک کے اس ایکشن پر علاقے کے عوام نے خوشی کا اظہار کیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر