مٹہ میں ذاکر خان شہید ہسپتال کے کلاس فور ملازمین کا احتجاج

مٹہ میں ذاکر خان شہید ہسپتال کے کلاس فور ملازمین کا احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مٹہ (نمائیندہ پاکستان)آج پورے خیبر پختونخواہ کے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے کلاس فور ملازمینوں کے احتجاج کی طرح مٹہ زاکر خان شہید ہسپتال کے کلاس فور ملازمینوں نے بھی ہیلتھ پروفیشنل الاونس کی نہ ملنے پر سخت احتجاج کیا۔تفصیلات کیمطابق ان کا کہنا تھا کہ یہ احتجاج آج پورے KPK کے سطح پر ہے جبکہ ہم نے ایک مرتبہ یہ احتجاج پشاور میں بھی کیا تھا ۔اس کے علاوہ ہم نے دو مرتبہ وزیر اعلی KPK کو سمری بھی بھیج دی ہیں لیکن اب تک ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا ہے۔ہیلتھ پروفیشنل الاونس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ الاونس فی ڈاکٹر کو 66000 سے لیکر ایک لاکھ 40000 روپے تک مل چکا ہے جبکہ پیرامیڈیکس او نرسز کو دس دس ہزارملے ہیں اسکے علاوہ یہ الاونس فارمیسسٹ اور ڈرگ انسپیکٹر کو 66000 روپوں کے شکل میں ملا ہے جبکہ کلاس فور ملازمین،ٹیکنیکل سٹاف،کلرکس،سٹور کیپرز،الیکٹریشن اور ڈرائیور حضرات ہیلتھ پروفیشنل الاونس سے اب تک محروم ہیں۔احتجاج کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے تب تک ہم احتجاج پر رہیں گے اور ہمارا یہ احتجاج جاری رہے گا۔