چارسدہ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چارسدہ میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چارسدہ (بیور و رپورٹ) بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ۔ اتمانزئی میں بجلی چوری اور کنڈا کلچر میں ملوث 6ملزمان گرفتار ۔ 9افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ۔ نادہندہ گان سے 1لاکھ پچاس روپے کی ریکوری بھی کی گئی ۔ کنڈا کلچر کے خاتمے تک واپڈا حکام چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھے گی ۔ ایس ڈی او اسد علی ۔ تفصیلات کے مطابق ایکسین پیسکو چارسدہ محمد عارف خان کی ہدایات پر ایس ڈی او سب ڈویژن اُتمانزئی اسد علی خان کی نگرانی میں ایس ایچ او پیسکو فاضل خان اور پیسکو ٹیم نے سب ڈویژن اتمانزئی کے مختلف علاقوں غریب آباد ، اکبر خان کلے ، پسند کلے ، محمود کلے ، سپینہ وڑی اورجمرود خان کلے میں بجلی چوروں اور واپڈا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6بجلی چوروں کو گرفتار کیا جبکہ مجموعی طور پر 9بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ۔ایس ڈی او اسد علی کے مطابق مسلسل بجلی چوری پر سب ڈویژن اتمانزئی کے حدود سے 11ہزار کی وی لائن سپلائی بھی کاٹ دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کریک ڈاؤن کے دوران بجلی نادہندگان سے مجموعی طو ر پر 1لاکھ پچاس ہزار روپے کی ریکوری بھی کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کنڈا کلچر اور بجلی چوری کے خاتمہ تک چھاپوں کا سلسلہ جاری رہیگا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر