سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،2اشتہاری ،76مشتبہ گرفتار

سماج دشمن عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،2اشتہاری ،76مشتبہ گرفتار

صوابی ( بیورورپورٹ) سرکل صوابی میں پولیس اور دیگر انٹیلی جنٹس اداروں کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگیٹڈ اپریشن ،2اشتہاری،2منشیات فروش سمیت 74مشتبہ افراد گرفتار ،7کلو چرس برآمد جبکہ دوران کاروائی ایک اغواء کار بھی دھرلیا،2لڑکیاں برآمد علاقہ کوہاٹی میں 2لڑکیاں اغواء کی گئی تھی جس پر ضلعی پولیس آفسر نوٹس لیتے ہوئے چوکی انچارج منصور اے ایس آئی الیاس خان دوران سرچ اپریشن کاروائی کرتے ہوئے علاقہ منصوری سے دونوں خواتین مریم اور ( ن) کو بازیاب کراکر اغواء کارفضل ودود باچہ سکنہ میاں ڈھیرے کو گرفتار کر لیا ،اغواء کار کے ساتھ مریم عمر 13/14نوکرانی کی حیثیت سے ان کے گھر پر کام کرتی تھی جو پسلہ کر ان کو اغواء کر لی ہیں مدعی باپ وزیر خان ولد محمد خان سکنہ صوابی ڈی پی او صوابی کی خصوصی ہدایت پر سرکل صوابی میں ڈی ایس پیز صوابی اظہار شاہ خان ،اعجاز آبازئی ،بشیر داد ،پشم گل خان اور گوہر خان کی زیر نگرانی میں ضلعی بھاری پولیس ۔سی ٹی ڈی ،آر آر ایف سکواڈ ،ایلیٹ فورس،سنیفر ڈاگ ،لیڈی کنسٹیبلز اور دیگر انٹلی جنٹس سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ علاقہ ویمن یونیورسٹی کے اطراف،اجمیر پہاڑوں ،بام خیل ،پجمن،مانیری،سلیم خان کیمپ و دیگر حساس بانڈہ جات میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کرکیدشمن سماج عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی ،دوران چھاپہ زنی گھروں کی چیکنگ کرکے 70مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیے گئے کئی سہولت کار بھی دھرلئے ،جبکہ 2اشتہاری سمیت3مشہور منشیات عامر سکنہ صوابی ،اسد سکنہ مانیری فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 7کلو چرس برآمد کرلی #

مزید : پشاورصفحہ آخر