خیبر ایجنسی ،200ٹی ڈی پیز گھرانوں میں کروڑ کے چیک تقسیم

خیبر ایجنسی ،200ٹی ڈی پیز گھرانوں میں کروڑ کے چیک تقسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)پولیٹیکل انتظامیہ نے 200باڑ ہ ٹی ڈی پیز گھرانوں میں کر وڑوں رو پے تقسیم کئے گئے ،مکمل تباہ ہونے والے گھر کیلئے چار لاکھ رو پے اور جزوی نقصان پہنچنے والے گھرکو ایک لاکھ اسی ہزار روپے تقسیم کئے گئے ،ایڈیشنل پی اے میر رضا اورزگان نے ٹی ڈی پیز میں چیک تقسیم کئے ،ٹی ڈی پیز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا ،ایڈ یشنل پی اے میر رضا اورزگانپولیٹیکل انتظامیہ خیبر ایجنسی نے باڑہ ٹی ڈی پیز میں کروڑوں روپے کے چیک تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں خیبر ہاوس پشاور میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ایڈیشنل پولیٹکل ایجٹ میر رضااورزگان اے پی اے باڑہ محمد عارف ممبر قومی اسمبلی باڑہ کے سیکرٹری کے علاوہ قومی مشران ے شر کت کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ٹی ڈی پیز کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا اور انکو اکیلا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے کہا کہ باڑہ ٹی ڈی پیز نے ملک وقوم کیلئے قر بانیاں دی ہیں اور ملک وقوم کی خاطر اپنے گھر بار چھوڑ کر ٹی ڈی پیز بن گئے ہیں اس لئے وہ اپنے اپ کو اکیلا نہ سمجھے بلکہ انکے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا آخر میں ایڈیشنل پی اے میر رضا اورزگان نے ٹی ڈی پیز میں کروڑوں روپے کے چیک تقسیم کئے مکمل تباہ ہونے والے 180گھرانوں میں سات کروڑ بیس لاکھ اور جزوی نقصان پہنچنے والے بیس گھرانوں میں بتیس لاکھ روپے تقسیم کئے