ڈیرہ میں پی پی کی تنظیم سازی عبدالاکبر خان کی وفات پر ملتوی

ڈیرہ میں پی پی کی تنظیم سازی عبدالاکبر خان کی وفات پر ملتوی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی تنظیم سازی کے سلسلے میں اسلام آباد میں ضلعی صدر ، جنرل سیکرٹری ، ڈویژن صدر و جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے امیدواروں کے انٹریوز سابق سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی عبدالکبر خان کی وفات کی وجہ سے ملتوی کردئیے،پارٹی کے ورکر اب مایوس نہیں ہونگے بھٹو کا مشن جاری رہے گا پی پی پی کا تحصیل عہدیدار عمران خان کے سینٹیل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر سے زیادہ تجربہ کار ہے ۔ پارٹی امیدواروں سے بلاول بھٹو زرداری کا خطاب ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے پیپلزپارٹی کی تنظیم سازی کیلئے ضلعی صدارت، جنرل سیکرٹری ،ڈویژنل صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لئے اسلام آباد جانے والے امیدواروں کے انٹریو اس وقت ملتوی کردئیے گئے جب پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سابق سپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی عبدالکبر خان کی وفات اور جنازہ میں شرکت کیلئے جانا تھا ،اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ورکرز پارٹی کاقیمتی اثاثہ ہیں ورکرز کی اپنی اہمیت ہے ۔میدان میں آچکے ہیں پی ٹی آئی کی کوئی حیثیت نہیں پیپلزپارٹی کا عام عہدیدار بھی پی ٹی آئی کے سینیٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر سے زیادہ تجربہ رکھتا ہے ۔ اس موقع پر ضلعی صدارت کے امیدوارسردار ملک اقبال ایسر ،سید سجاد شیرازی ،سیعد اختر بلوچ ،جنرل سیکرٹری کے امیدوار محمد حنیف پیپا ایڈوکیٹ،سوہنا خان پٹی بن ،فرحان لغاری ،سعید اختر سمیت ضلع ممبر انعام تاجو خیل کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر