ہر ی پور پولیس کی 2016ء میں کارکردگی رپورٹ جاری

ہر ی پور پولیس کی 2016ء میں کارکردگی رپورٹ جاری

ہری پور (نامہ نگار)ضلع پولیس ہری پور نے منشیات کے خلاف کی جانے والی سابقہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ۔جس کے مطابق ضلع ہری پور کے 10 تھانوں نے 4 من چرس، 01 من 200 گرام ہیئرون ، 555 گرام افیؤن ، اور 42 لیٹر شراب پکڑ کے 115 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے انھیں گرفتار کیا ۔تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس ہریپور کے مختلف تھانوں کے خلاف منشیات کے خلاف لگنے والی خبروں کے بعد ضلع پولیس حرکت میں آگئی ۔ اور پچھلے 10 ماہ کے دوران منشیات کے خلاف کی جانے والی کاروائیو ں کی تفصیل جاری کر دی ۔ جس کے مطابق تھانہ سٹی ہری پور نے 18/4/ 16 سے لیکر 7/1/17 کے درمیان سٹی کے شیر جوانوں نے20 کیس رجسٹردکیے جس کے تحت 23110 گرام چرس ،1290 گرام ہیئرون ،برامد کر کے ملزمان کو گرفتار کیا۔ اسی طرح تھانہ صدر کے ریکارڈ کے مطابق16 مقدمات میں 16465 گرام چرس ، 1350 گرام ہیئرون ، تھانہ سرائے صالح جہاں منشیات کا ایک وسیع نیٹ ورک کام کر رہا ہے ۔ جہاں خواتین بھی اس مکروہ دھندے میں سرے عام ملوث ہیں ۔کی کارکردی کے مطابقانھوں نے سابقہ 10 ماہ کے دوران منشات فروشوں کے خلاف صرف 06 مقدمات درج کیئے جس میں 7292 گرام چرس، اور صرف 10کپی شراب برامد کی ، تھانہ کھلابٹ کی حدود میں منشیات کا وسیع کاروبار ہے ۔جہاں کا چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس میں ملوث پائے جاتے ہیں وہاں 19 مقدمات درج ہوئے اور جس میں 28335 گرام چرس، 820 گرام ہیئرون اور 12 کپی شراب برامد کی ۔ تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے سب سے زیادہ 21 مقدمات درج کر کے 15415 گرام چرس ،200 گرام ہیرون ، تھانہ حطار نے 10 مقدمات میں 17132 گرام چرس ،تھانہ خانپور نے 19 مقدمات میں 23470 گرام چرس،540 گرام ہیرون ،555 گرام افیوئن،تھانہ غازی نے 2 مقدمات میں2255 گرام چرس پکڑی جبکہ تھانہ ناڑہ امازئی کی حدود میں نا ہی کوئی چرس پیتا ہے اور نا ہی کوئی بیچتاہے ۔ وہاں سب اچھا کی رپورٹ ہے۔ اس طرح ضلع بھر کے10 تھانوں کی کارکردگی کے مطابق ضلع پولیس ہری پور نے 115 مقدمات درج کر کے تقریبا4من چرس ،ایک من دوسو گرام ہیرون،555گرام افیوئناور 42 لیٹر شراب پکڑ کرملزمان کو جیل کی یاترا پر بیج دیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر