فقیر آباد میں ٹائر گودام میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

فقیر آباد میں ٹائر گودام میں آتشزدگی ،لاکھوں کا نقصان

پشاور(کرائمز رپورٹر)تھا نہ فقیر آباد کے حدوددیر کا لو نی رنگ روڈ میں واقع شا ہد محمو د نامی شخص کے ٹا ئر گودام میں آگ بھڑ ک اٹھی جس نے چند ہی منٹو ں میں پو رے گودام کو اپنے لپیٹ میں لے لیا جبکہ ریسکیو ٹیم نے بروقت کا روا ئی کر تے ہو ئے آ گ پر قا بو پا لیا تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ صبح رنگ روڈ دیر کا لو نی میں ٹا ئر کی گو دام میں اچا نک آگ بھڑ ک آٹھی جس نے چند ہی منٹو ں میں پو رے گودام کو اپنے لپیٹ میں لے لیا ریسکیو 1122کے تر جما ن بلا ل احمد فیضی نے بتا یا کہ ریسکیو 1122کی فا ئیر ویکل نے 8منٹ میں جا ئے حا دثہ پر پہنچ کر آگ بجھا نے کا عمل شروع کر دیا ۔ ٹا ئرگودام میں لگی آگ سے فضا ء میں دھو یں کے با دل چھا گئے جس سے دیگر گوداموں تک آگ پھیلنے کا خد شہ پیدا ہو گیا جس پر ریسکیو 1122کے اہلکا رو ں نے بروقت قا بو پا لیا۔ گودام کے ما لک شا ہد محمود نے بتا یا کہ آگ نا معلو م وجو ہا ت کی بنا پر لگی جس سے لا کھو ں روپے کا نقصا ن ہوا ۔ آگ پر د و گھنٹو ں میں قا بو پا یا گیا جبکہ 80ہزار لیٹر پا نی استعما ل کیا گیا آگ بجھا نے کے لیے ریسکیو 1122کی 8فا ئیر ویکلز، 50فا ئیر فائیٹرز ، 2واٹر بوزارز ،3ایمبو لینسز نے حصہ لیا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر