ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی ڈی ڈیاے سی ملاکنڈ کا اجلاس
پشاور( سٹاف رپورٹر)ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی (DDAC) مالاکنڈ کا ایک اجلاس زیر صدارت چیئرمین سید محمد علی شاہ باچا ایم پی اے ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بٹ خیلہ میں جمعرات کی صبح منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی شکیل احمد ایڈوکیٹ ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد نعیم خان،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل خان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صبیح الدین،ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو،ڈی ای او محکمہ تعلیم(زنانہ) سمیت متعدد ضلعی سرکاری محکموں کے افسران بالا اور نمائندوں نے شرکت کی۔شرکاء نے اجلاس کو ضلع مالاکنڈ میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر کی گئی پیش رفت کے متعلق بتایا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شکیل احمد ایڈوکیٹ نے نو تعمیر شدہ سرکاری عمارات کی تعمیر میں تاخیری حربے اور ناقص میٹریل کے استعمال پر اپنی تشویش اور عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اس کے ذمہ دار عناصر کے خلاف انٹی کرپشن اور نیب کے ذریعے محکمانہ انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ٹھیکیدار کی Libilityکو زیر بحث لاتے ہوئے چیئرمین ڈیڈک نے اجلاس سے غیر حاضر مختلف محکموں کے ای ڈی اوز کی غیر حاضری کو شدت سے محسوس کیااور بغیر کسی مزید رو رعایت کے نا مکمل کام کو آئندہ 15دنوں میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ غیر حاضر سرکاری افسران کو شوکاز نوٹس اوروضاحت طلب کرنے کے احکامات جاری کئے گئے۔