ڈیرہ میں دیرینہ تنازعہ ،فائرنگ سے باپ جاں بحق ،بیٹی زخمی

ڈیرہ میں دیرینہ تنازعہ ،فائرنگ سے باپ جاں بحق ،بیٹی زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)قتل مقاتلہ کی دشمنی کا شاخسانہ ،پہاڑ پور میں مارجنل بند سیم نالہ کے قریب چھ مسلح افراد کی مخالفین پر فائرنگ ،باپ جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوگئی ،مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود میں عزیز اللہ جائی ولد فلک شیر سکنہ جھوک مخمد والی اور اس کی بیٹی نوشادہ مارجنل بند سیم نالہ کے قریب سے گزر ررہے تھے کہ ان کے مخالفین نے ان پر فائرنگ کردی فائرنگ سے عزیز اللہ جائی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی بیٹی نوشادہ زخمی ہوگئی ۔ملزمان فائرنگ کے واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہوگئے ،فریقین میں قتل مقاتلہ کی دشمنی چلی آرہی ہے ۔تھانہ پہاڑ پور میں مقتول کے بھائی نے اس واقعہ کی دعویداری اپنے مخالفین عصمت اللہ جائی سکنہ جھوک مخمد والی سمیت چھ افراد پر قتل و اقدام قتل کی دفعہ کے تحت کی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر