عبدالولی خان یونیورسٹی علم کی روشنی گھرگھر پہنچا رہی ہے ،شیراز پراچہ

عبدالولی خان یونیورسٹی علم کی روشنی گھرگھر پہنچا رہی ہے ،شیراز پراچہ

مردان ( بیورورپورٹ) عبدالولی خان یونیورسٹی کے شعبہ جرنلزم اینڈ ماس کمیونیکشن کے چیئرمین شیراز پراچہ نے کہاہے کہ یونیورسٹی دورجدید کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر علم کی روشنی گھر گھر پہنچا رہی ہے ،انٹرنیٹ اورٹیکنالوجی کی ترقی کے باوجود کتاب کی اہمیت اپنی جگہ مسلمہ ہے طلباء کتاب سے دوستی کو اپنا وطیرہ بنائیں وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام طاہر محمود کی کتاب’’ ٹی وی جرنلزم اینڈ پروڈکشن‘‘ کی رونمائی تقریب سے خطاب کررہے تھے جس میں ملک کے معروف تجزیہ نگار رحیم اللہ یوسفزئی مہمان خصوصی تھے اس موقع پر پشاور ،اسلام آباد اورمردان کے سینئر صحافیوں سمیت طلباء طالبات اور فیکلٹی ممبران نے کثیرتعداد میں شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈبلیو کے آصف خان ،رحیم اللہ یوسفزئی ،ڈائریکٹر ورکس پرویز خان اور چیئرمین شیراز پراچہ نے کتاب کے مصنف طاہر محمود کو مبارک باددیتے ہوئے کہاکہ کتاب مصنف کی 38سالہ عملی تجربے کا نچھوڑ ہے اورنصاب کے لئے اس موضوع پرلکھی جانے والی یہ پہلی انگریزی زبان کتاب ہے انہوں نے کہاکہ کتاب13باب اور 166صفحات پر مشتمل ہے جس میں ٹی وی جرنلزم کی مہارت اور عبور حاصل کرنے کے لئے رہنما اصول انہتائی آسان پیرایوں میں بیان کئے گئے ہیں مقررین نے کہاکہ کتاب سے نہ صرف طلباء وطالبات فائدہ حاصل کرسکتے ہیں بلکہ الیکٹرانک میڈیا سے وابستہ صحافی بھی مستفید ہوسکتے ہیں مقررین نے کہاکہ عبدالولی خان یونیورسٹی علم کی روشنی پھیلانے کے لئے کوشاں ہے یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی انتھک محنت اور کوشش سے یونیورسٹی دنیاکی بہترین یونیورسٹی کی صف میں کھڑی ہے اور ہر شعبے میں اعلیٰ پایہ کے ماہرین تعلیم کی خدمات حاصل کرلئے گئے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر