ضلع کونسل بونیر کا اجلاس ،کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس پر پابندی

ضلع کونسل بونیر کا اجلاس ،کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ لائسنس پر پابندی

بونیر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع کونسل بونیر کا اجلاس زیر صدارت کنو نئیر یو سف علی خان منعقد ہو ا جس میں متفقہ طور پر قراردادیں منظور کرتے ہوئے اجلاس نے فیصلہ کیاکہ بونیر میں اٹھارہ سال سے کم عمر کے بچوں کی موٹر سائیکل ڈرائیونگ پر پابندی عائید ہو گی ۔دسویں جماعت تک طالب علموں کو موبائیل رکھنے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ضلع کونسل کے جملہ ممبران نے ڈی پی او بونیر کی جانب سے قائم کردہ ڈی آر سی کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ ڈی آرسی مشاورت بنانے اور ضلع کونسل کو اعتماد میں لیا جائے ،بصورت دیگر ضلع کونسل اپنے اختیارات کا استعمال کرے گی ۔کنو نئیر یو سف علی خان نے ڈی سی بونیر کو ضلع کونسل ہال میں امد پر خوش امدید کہا اور کہا کہ بونیر کی ترقی ہمارا مشن ہے ،ضلعی انتطامیہ اور ضلع کونسل کے ممبران مل کر بونیر ضلع کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں شامل کریں گے ،انہوں نے کہا کہ کونسل کے جملہ اراکین نے متفقہ طور پر ڈ ی سی بونیر کی جانب سے ضلع بھر کے ذہین تین سو طلباء کی ٹیو شن اور انکے بہتر تعلیمی سہولیات کے لئے پچاس لاکھ روپے منظور کئے ہیں ۔ضلع کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر حاجی صدیق اللہ نے کہا کہ بونیر کے تمام محکموں میں کرپشن عروج پر ہے اور عوام اپنے جائیز کام کے لئے بھی مھٹی گرم کردیتے ہیں ۔ایسا نہ کرنے پر انکے جائیز کام نہیں ہوتے ۔تمام محکموں میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے ۔اجلاس سے دراج خان ،انعام الرحمان ایڈوکیٹ ۔حجاب اللہ خان ،گل محمد خان عرف طوطا ۔تاج فروش خان ،شیر محمد خان ،شاہ جہان عرف شاہ جی اور دیگرنے کہا کہ کونسل میں تمام محکموں کے لئے چئیر مین اور ممبران موجود ہیں مگر اسکے باوجود محکموں کے ہیڈ کونسل کو بائی پاس کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کمسن بچوں کی ڈرائیونگ کی وجہ سے ضلع میں ائے روز خادثات رونما ہورہے ہیں ۔افسر خان اف طوطالئی نے کہا کہ تحصیل خدوخیل میں اے سی کا پٹواری عوام سے تقسیم جائیداد پر ہزاروں روپے وصول کررہے ہیں ،جنکا کوئی ریکارڈ نہیں ہے ۔امیر سلطان خان نے کہا کہ ڈسٹرکٹ لیول سے لیکر وولئیج کونسل تک جتنے بھی ترقیاتی منصوبے جاری ہے وہ غیر معیاری ہے اسکی تحقیق ہونی چاہئے اور جو بھی کنٹریکٹرز اس میں ملوث ہو اسکے خلاف کاروائی کی جائے ۔ڈی سی بونیر ظریف لمعانی نے ضلع کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل کے تمام ممبران عوامی نمائندے ہیں اور وہ عوام کے مسائل بہتر طور پر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے ۔ضلع کونسل کو ساتھ لیکر بونیر ضلع کو ترقی کی راہ گامزن کریں گے ،انہوں نے کہاکہ جتنے بھی محکمے ضلع کے اندر ہے وہ ڈی سی بونیر اور ضلع کونسل کو جواب دہ ہے ۔محکموں کی کارکردگی سے مطمین نہیں ہوں ۔زوان بونیر کے نام سے ایک مہم شروع کیا جارہاہے جس سے بونیر کا نام روشن ہوگا ،انہوں نے کہا کہ ضلع میں صفائی کا خصوصی مہم شروع کیا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی معیار اور مقدار پر کسی کے ساتھ کو ئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔مشاورت کے لئے ائندہ بھی ضلع کونسل اوں گا ۔جومحکمے کارکردگی نہ دکھاسکے اسکے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر