تخت بھائی میں پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،35 گرفتار

تخت بھائی میں پولیس کاسرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،35 گرفتار

تخت بھائی(نامہ نگار)پولیس تھانہ ساڑو شاہ کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران پولیس نے 35 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ کئی افراد سے اسلحہ برآمد اور نان رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف بھی مقدمات درج کر لیے ۔ جمعرات کے روز پولیس تھانہ ساڑوشاہ کے ایس ایچ او بشیر خان نے ڈی پی او مردان ڈاکٹر میاں سعید احمد کی خصوصی ہدایت پر ایس پی اپریشن عبد الروؤف بابر اور اے ایس پی سرکل تخت بھائی علی بن طارق کی نگرانی میں تھانہ ساڑو شاہ کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کیا۔ اس دوران پولیس نے 35مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 120سے زائد مکانات کو چیک کیا گیا اور 10ان رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ سرچ اپریشن کے دوران مختلف افراد سے ایک عدد پستول اور 27عدد کارتوس برآمد کر لیے۔ 20افراد کا ڈیٹا آئی وی ایس اور سی وی ایس سسٹم کے ذریعے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکلوں و گاڑیوں کی بھی چیکنگ کی گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر