صوابی میں ضلع کونسل ناظمین اور پولیس حکام کے مابین صلح

صوابی میں ضلع کونسل ناظمین اور پولیس حکام کے مابین صلح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیوروپورٹ)ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور کی عدالت نے موضع مانکی میں گذشتہ سال بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں زخمی ہونے والے اے سی و دیگر پولیس آفسران و اہلکاروں کے مابین سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی موجودگی میں صلح ہونے کے بعد ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی قبل از گرفتاری ضمانت منسوخ کر دی اور پولیس نے ضلع کونسل صوابی کے نائب ناظم حاجی عصر خان ، صدر اصلاحی جر گہ مانکی ملک درویش خان ، اے این پی کے رہنما حاجی محمد آیاز خان ، ناظم منہاج ، نائب ناظم جاوید ، سابق ناظم سلطان قریش اور مولانا عبدالحق سمیت 36افراد کو گرفتار کر کے تھانہ لاہور میں بند کر دیا اور آج ان افراد کا چالان دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا تفصیلات کے مطابق گذشتہ سال موسم گرما کے دوران موضع مانکی میں مشتعل عوام نے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر کے صوابی جہانگیرہ روڈ کو بند کر دیا تھا مظاہرین سے مذاکرات کے لئے آنے والے اے سی لاہور سمیع اللہ خان اور دیگر پولیس اہلکار پتھراؤ سے زخمی ہوئے تھے جس پر انتظامیہ کی رپورٹ پر تھانہ لاہور میں موضع مانکی ، تانو اور دیگر مضافات کے درجنوں افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا تھا بعد ازاں سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر کی کوششوں سے انتظامیہ اور عمائدین علاقہ کے مابین راضی نامہ ہوا تھا اور اس سلسلے میں سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے خود راضی نامہ تقریب میں شرکت کی تھی جمعرات کے روز ایف آئی آر میں نامزد افراد کی ایڈیشنل سیشن جج چھوٹا لاہور کی عدالت میں قبل از گرفتاری ضمانت کے سلسلے میں پیشی تھی عدالت نے ان تمام افراد کی بی بی اے منسوخ کر دی جس پر تھانہ لاہور نے 36افراد کو حراست میں لے لیا ان تمام افراد کی چالان آج دوبارہ عدالت میں پولیس پیش کرئے گی #