ہری پور،نجی تعلیمی اداروں میں آن لائن ویجی لینس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

ہری پور،نجی تعلیمی اداروں میں آن لائن ویجی لینس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

ہری پور(نامہ نگار)امتحانی نظام کو شفاف بنانے کے لیے نجی تعلیمی اداروں میں آن لائن ویجی لینس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد کی ٹیم اگلے چند دنوں سے ہری پور سے اس سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر رہی ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے نجی تعلیمی اداروں میں سسٹم نصب کرے گی اور اس نظام کے تحت تعلیمی بورڈ ایبٹ آباد سے امتحانی ہال کو مانیٹر کرسکے گی

مزید : پشاورصفحہ آخر