پروفیسر ڈاکٹر تاج علی بقضائے الہٰی انتقال کرگئے

پروفیسر ڈاکٹر تاج علی بقضائے الہٰی انتقال کرگئے

مردان ( بیورورپورٹ) پشاور یونیورسٹی کے سابق ڈین آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر تاج علی بقضائے الہٰی انتقال کرگئے انہیں جمعرات کے روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخا ک کردیاگیا مرحوم ہزارہ یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس خرم جمال کے والد تھے جبکہ عبدالولی خان یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احسان علی کے سالے تھے مرحوم پروفیسر ڈاکٹر تاج علی ایک نابغہ روزگار شخصیت تھے وہ آرکیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین بھی رہ چکے تھے جبکہ انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی ’’ اقبال چیئر‘‘ پر مکمل کی تھی مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی گجرات بخشالی میں کی جائے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر