ڈائریکٹر اطلاعات کے زیر صدارت اجلاس ،عبدالحکیم مہمند کے بھائی کی وفات پر تعزیت
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر اطلاعات پشاور سید امیر حسین شاہ کی زیر صدارت منعقدہ محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کے ایک تعزیتی اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اطلاعات ضابطہ خان سے ان کے چچا اور کمیونیکیشن سپشلسٹ محکمہ اطلاعات عبدالحکیم مہمند سے ان کے بھائی حاجی سوات کے انتقال پر گہرے غم اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ور مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔