تخت بھائی میں وزیر تعلیم کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر

تخت بھائی میں وزیر تعلیم کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تخت بھائی(نامہ نگار)دو ہفتے قبل خیبر پختونخواہ کے وزیر تعلیم عاطف خان کے حکم پر معطل ہونے والے پولیس سٹیشن تخت بھائی کے سابقہ ایس ایچ او انسپکٹر فضل شیر خان نے ان کے خلاف نازیبا ریمارکس کے استعمال پر عاطف خان کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ مہینہ صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان دورہ تخت بھائی کے موقع پر ٹکر کے مقام پرگرلز ہائیر سکینڈری سکول کے افتتاح کے موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی ہنگامہ آرائی کے دوران عاطف خان بھی آپے سے باہر ہو گئے اور اس وقت ڈیوٹی پر موجود ایس ایچ او انسپکٹر فضل شیر خان کو اے ایس پی سرکل علی بن طارق کی موجودگی میں ان کے خلاف نازیبا اور غیر مہذبانہ زبان استعمال کی جس کے خلاف پولیس سٹیشن تخت بھائی کے معطل ایس ایچ او انسپکٹر فضل شیر خان نے ان کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ مردان کے سینئر قانون دان عارف رسول کی وساطت سے جوڈیشل مجسٹریٹ تخت بھائی فیصل انجم کی عدالت میں ان کے خلاف درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں وزیر تعلیم عاطف خان کی نازیبا زبان استعمال کرنے کی وڈیو ریکارڈنگ یو سی بی میں بطور ثبوت پیش کر دیے ہیں ۔جس پر عدالت نے فوری طور پر کاروائی کر کے ایس ایچ او تھانہ سٹی مردان مقدم خان کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے 20جنوری تک مکمل انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ۔