چارسدہ میں پیرا میڈیکس کلاس فور ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ میں پیرا میڈیکس کلاس فور ملازمین کا احتجاجی مظاہرہ

چارسدہ(بیورورپورٹ) پیرامیڈیکل ایسو سی ایشن کلاس فور ملازمین کا ہیلتھ الاؤنس منظور نہ کرنے کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ۔ حکومت سے فوری طور پرہیلتھ الاؤنس کی منظوری کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ کے پیرا میڈیکل ایسوسی ایشن کلاس فور کے ملازمین نے ضلعی صدر پیر اقبال کی قیادت میں ہیلتھ الاؤنس منظور نہ کرنے کے خلاف چارسدہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے پیرا میڈیکل ایسو سی ایشن کلاس فور کے صدر پیر اقبال نے کہاک ہ حکومت نے ڈاکٹر وں سمیت نرس اور کلاس تھری ملازمین کے لئے ہیلتھ الاؤنس کی منظوری دے دی ہیں مگر اس میں پیرامیڈیکس کے 23ہزار سے زائد کلاس فور ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ہے جس پر کلا س فور ملازمین نے اپنے حق کے حصول کے لئے احتجاج کا سلسلہ شروع کیا ہے جو کہ مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے مطالبات منظور نہ کئے تو اس کے خلاف نہ صرف و ہ عدالتوں کا رخ کرینگے بلکہ حکومت کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کیا جائیگا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

مزید : پشاورصفحہ آخر