برسبین میچ : آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے آغاز میں ہی حیران کن ریکارڈ بنا دیا

برسبین میچ : آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے آغاز میں ہی حیران کن ریکارڈ بنا دیا
برسبین میچ : آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے آغاز میں ہی حیران کن ریکارڈ بنا دیا

  

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آسٹریلوی کپتان  سٹیون سمیتھ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کے خلاف بغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق برسبین کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے جا رہے پہلے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی کپتان  سٹیون سمتھ کو محمد عامر نے آتے ساتھ ہی آﺅٹ کر دیا ۔ وہ اپنی پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی سکور بنائے محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔ آج صفر پر آﺅٹ ہونے کے بعد وہ گزشتہ پانچ ون ڈے میچوں کے دوران تیسری باربغیر کوئی سکور بنائے آﺅٹ ہونے والے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں ۔

مزید : کھیل /اہم خبریں