اسرائیل کی شام کے فوجی ایئرپورٹ پر بمباری ، ایئر پورٹ تباہ

اسرائیل کی شام کے فوجی ایئرپورٹ پر بمباری ، ایئر پورٹ تباہ
اسرائیل کی شام کے فوجی ایئرپورٹ پر بمباری ، ایئر پورٹ تباہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

دمشق (ڈیلی پاکستان آن لائن )شام نے اسرائیل پر فورسز کے زیر استعمال ایئرپورٹ پر بمباری کا الزام عائد کر تے ہوئے کہا ہے کہ راکٹ حملوں سے ایئرپورٹ تباہ ہو گیا ۔

میل آن لائن کے مطابق شامی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے دمشق کے قریب شامی فوجی اڈے پر فضائی بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں فوجی ایئر پورٹ پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔

ریاستی ٹی وی نے شامی فوجیوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ دمشق کے قریب مزیخ ایئر پورٹ پر اسرائیلی جہازوں نے متعدد راکٹ برسائے جس کے بعد آرمی چیف نے اسرائیل کو سنگین نتائج کیلئے تیار رہنے کی دھمکی دیدی ہے تاہم ابھی تک اس حملے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی مگر ان کی آوازیں دور دور تک سنی گئی ہیں جبکہ جہازوں کی گن گرج بھی سنی گئی ہے اور ان حملوں کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

ثناءنیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے متعدد بم بھی برسائے جس کے بعد ایمبولنسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں ۔

مزید : بین الاقوامی