سندھ ہائیکورٹ میں بلاول کی سکیورٹی کا معاملہ،عدالت نے وفاقی حکومت سے وی آئی پیز کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی طلب کرلی

سندھ ہائیکورٹ میں بلاول کی سکیورٹی کا معاملہ،عدالت نے وفاقی حکومت سے وی آئی ...
سندھ ہائیکورٹ میں بلاول کی سکیورٹی کا معاملہ،عدالت نے وفاقی حکومت سے وی آئی پیز کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے بلاول بھٹو کی سکیورٹی کے معاملے پر وفاقی حکومت سے وی آئی پی شخصیات کی سکیورٹی سے متعلق پالیسی طلب کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مختلف سکیورٹی اداروں کی رپورٹس کےمطابق جان کوخطرہ ہے،غیرجمہوری اور انتہا پسند قوتیں نقصان پہنچاناچاہتی ہیں۔بلاول کی طرف سے درخواست میں کہا گیا کہ میری والدہ کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا،گارڈز،بلٹ پروف اورسیاہ شیشوں والی گاڑی استعمال کرنےکی اجازت دی جائے۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ جن رہنماو¿ں کودہشتگردی سے خطرات لاحق ہوں تو ان کو سکیورٹی دی جاتی ہے۔سیاسی اورمذہبی رہنمائوں کوتحفظ فراہم کرنے کیلئے سکیورٹی دی جاتی ہے۔عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل اورایڈووکیٹ جنرل سندھ کو2ہفتوں میں جواب جمع کرانےکاحکم جاری کیا ہے۔

مزید :

قومی -