کراچی ائیرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران طیارے کیساتھ پرندہ ٹکرا گیا، پرواز ملتوی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران نجی ائیرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے باعث طیارے کا ٹیک آف ملتوی کر دیا گیا ہے۔
کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران طیارے کا ٹائر پھٹ گیا
تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پر ٹیک آف کے دوران نجی ایئرلائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ہے البتہ طیارے کا ٹیک آف ملتوی کر دیا گیا ہے۔
میاں صاحب میری تعریف کریں گے تو گبھرا جاﺅں گا،عمران خان
ذرائع کے مطابق نجی ائیرلائن کی مذکورہ پرواز جدہ جا رہی تھی اور اس میں 180 مسافر سوار تھے۔ ٹیک آف ملتوی ہونے کے باعث اب تمام مسافروں کو دوسرے طیارے سے دوپہر کوروانہ کیا جائے گا۔