فلپائن میں آبادی پر قابو پانے کیلئے خواتین کو مانع حمل ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم

فلپائن میں آبادی پر قابو پانے کیلئے خواتین کو مانع حمل ادویات مفت فراہم کرنے ...
فلپائن میں آبادی پر قابو پانے کیلئے خواتین کو مانع حمل ادویات مفت فراہم کرنے کا حکم

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

منیلا (ڈیلی پاکستان آن لائن ) فلپائن کی حکومت نے تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کی شرح پر قابو پانے کیلئے خواتین کو مانع حمل ادویات مفت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

بی بی سی کے مطابق فلپائن میں حکومت نے بڑھتی ہوئی آبادی کور وکنے کیلئے اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے خواتین کومانع حمل ادویات اور دیگر اشیا ءمفت فراہم کرنے کا حکم جاری کر دیا۔اس حکم نامے کے بعد فلپائن میں تقریباُُ 60لاکھ مفلس خواتین کو یہ ادویات فراہم کی جائیں گی۔فلپائن کے صدر رودریگو دوتیرتے کا کہنا ہے کہ وہ خاص طور پر غریب خواتین میں غیر ضروری یا ناپسندیدہ حمل کے کیسز کی تعداد میں ہر ممکن کمی لانا چاہتے ہیںتاہم امکان ہے کہ صدر کے اس حکم کو رومن کیتھولک چرچ کی جانب سے سخت مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

برسبین میچ : آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے آغاز میں ہی حیران کن ریکارڈ بنا دیا

پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق فلپائن کی 80 فیصد سے زیادہ آبادی رومن کیتھولک عقیدے کی پیروکار ہے، جس کا عقیدہ ہے کہ مانع حمل ادویات کا استعمال گناہ ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق فلپائن ایشیا پیسیفک کے علاقے میں واحد ملک ہے جہاں نوعمر لڑکیوں میں حمل کے کیسز میں گذشتہ دو عشروں میں اضافہ ہوا ہے۔فلپائن کی کی کل آبادی تقریباً 10 کروڑ 30 لاکھ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس