پی پی 78 سے مولانا مسرور نواز جھنگوی کو حلف لینے سے روکنے کیلئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرلیا گیا

پی پی 78 سے مولانا مسرور نواز جھنگوی کو حلف لینے سے روکنے کیلئے الیکشن ٹربیونل ...
پی پی 78 سے مولانا مسرور نواز جھنگوی کو حلف لینے سے روکنے کیلئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرلیا گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی پی78جھنگ سے نو منتخب ایم پی اے مولانامسرورنوازجھنگوی کو حلف لینے سے روکنے کیلئے الیکشن ٹربیونل سے رجوع کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹربیونل میں ایک درخواست کے ذریعے استدعا کی گئی ہے کہ مسرورنوازجھنگوی کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ان کو حلف لینے سے روکا جائے۔الیکشن ٹربیونل میں مظفر عباس نے انتخابی عذرداری دائر کی اور استدعا کی کہ پی پی78سے مسرورنوازجھنگوی کابطورایم پی اے انتخاب کالعدم قراردیاجائے۔الیکشن ٹریبونل لاہور کے سربراہ شاہدرفیق نے مسرورنوازسے جواب طلب کرلیاہے۔ جبکہ ذرائع الیکشن ٹربیونل کے مطابق ڈی ای سی،کوریئراوررجسٹری کے ذریعے مسرورنوازکونوٹس بھجوائے گئے مگرمسرور نواز نے نوٹس وصول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

مزید : جھنگ