آسٹریلیا کو ہرانے کا اس سے اچھا موقع نہیں مل سکتا، ایک سے 2 پارٹنرشپس قائم ہو گئیں تو پاکستان میچ جیت جائے گا: رمیز راجہ

آسٹریلیا کو ہرانے کا اس سے اچھا موقع نہیں مل سکتا، ایک سے 2 پارٹنرشپس قائم ہو ...
آسٹریلیا کو ہرانے کا اس سے اچھا موقع نہیں مل سکتا، ایک سے 2 پارٹنرشپس قائم ہو گئیں تو پاکستان میچ جیت جائے گا: رمیز راجہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

برسبین (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو ہرانے کیلئے اس سے اچھا موقع نہیں مل سکتا، بلے بازوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سے دو اچھی پارٹنر شپ قائم کرنی چاہئیں اور اگر ایسا ہو گیا تو قومی ٹیم آسانی سے میچ جیت سکتی ہے۔

”قسمت بدل گئی، حرکتیں نہ بدلیں۔۔۔“ محمد حفیظ نے اہم موقع پر پیٹ کومنز کا کیچ ڈراپ کر دیا

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ پاکستانی باﺅلرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم آخری اوورز میں جب میتھیو ویڈ نے مارنا شروع کیا تو فیلڈرز گھبرا گئے اور سکور کافی زیادہ ہو گیا۔ کرکٹ پنڈت اور پاکستانی شائقین کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کو ہرانے کیلئے یہ ہدف کافی ہے تاہم میرے خیال میں پاکستانی بلے بازوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اور اگر ایک یا دو اچھی پارٹنر شپ قائم ہو گئیں تو پاکستان آسانی سے میچ جیت جائے گا۔

برسبین میچ : آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے آغاز میں ہی حیران کن ریکارڈ بنا دیا

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آسٹریلین کھلاڑی فیلڈنگ کے ذریعے پاکستان پر پریشر بڑھانے کی کوشش کریں گے اور قومی بلے بازوں کو صرف گھبراہٹ سے بچنے کی ضرورت ہے۔

مزید : کھیل