گوجرانوالہ میں دیہاتیوں نے 2گدھوں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا ، باراتیوں کی بکرے کے گوشت سے تواضع
گوجرانوالہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کہتے ہیں کہ محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ کسی کو بھی کبھی بھی ہو سکتی ہے ، اسی طرح جانوروں میں بھی محبت کا جذبہ پایا جاتا ہے جسے انسانوں نے شادی کے بندھن میں باندھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے میں لوڈشیڈنگ سے ستائے لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کرنے کیلئے ایک شخص نے 2 گدھوں کی آپسی محبت دیکھ کر شادی کے بندھن میں باندھ دیا ،کلنٹن نامے گدھے کے مالک جاوید نے اپنے جانور کی شادی اسی علاقے کے رہائشی غلام رسول کی مونیکا نامی گدھی سے کر دی ۔ جاوید کے گدھے کلنٹن کو دولہے کی طرح تیار کیا گیا اور 100سے زائد باراتیوں نے اس تقریب میں شرکت کی جنہوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے اور پسیے بھی نچھاور کیے۔بارات گھر پہنچنے پر مونیکا کے مالک کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا اور ٹھنڈا مشروب بھی پیش کیا گیا جس کے بعد ون ڈش کی پابندی کے باوجود بکرے کے گوشت اور دیگر اشیاءسے کی گئی ۔
جانوروں کی اس شادی کی ویڈیو اور تصاویر نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کا ایک اوردلچسپ موقع فراہم کر دیا ۔ دنیا میں ہونے والی اس انوکھی شادی پر طرح طرح کے دلچسپ تاثرات سامنے آرہے ہیں ۔ گدھوں کے مالک نے جانوروں کی محبت کی مناسبت سے شادی کی تقریب میں بینڈ باجے بھی بلوا رکھے تھے جس پر مقامی بچوںنے خوب رقص بھی کیا ۔گدھوں کی شادی ہوتا دیکھ کر اردگرد کے لوگوں کی کثیر تعداد جمع ہوگئی جنہوں نے اس انوکھے واقعے سے خوب لطف اٹھایا ۔
بینڈ باجے کی دھنوں میں گدھے اور گدھی کی بارات جب علاقے میں پہنچی تو لوگوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے بارات کا بھرپور استقبا ل کیا ۔شادی کی تقریب کے بعد مونیکا پیا گھر سدھا گئی ۔ویڈیو دیکھئے ۔