لوگوں کی ماﺅں بہنوں کے بارے میں گفتگو بند کریں، وقت آئے گا جب عمران خان بھی مریم نواز کے نعرے لگائیں گے، مبارک ہو کل ایک اور فیتا کٹ گیا: مریم اورنگزیب

لوگوں کی ماﺅں بہنوں کے بارے میں گفتگو بند کریں، وقت آئے گا جب عمران خان بھی ...
لوگوں کی ماﺅں بہنوں کے بارے میں گفتگو بند کریں، وقت آئے گا جب عمران خان بھی مریم نواز کے نعرے لگائیں گے، مبارک ہو کل ایک اور فیتا کٹ گیا: مریم اورنگزیب

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی ہے۔ عمران خان لوگوں کی بہنوں اور بیٹیوں کے بارے میں جس لہجے میں گفتگو کرتے ہیں اس سے پاکستان کے لوگوں کو بہت فرق پڑتا ہے۔ ایک وقت آئے گا جب آپ بھی مریم نواز شریف کے نعرے لگائیں گے۔ عمران خان کو مبارک ہو کہ کل نارووال میں ایک اور فیتا کٹ گیا۔

”قسمت بدل گئی، حرکتیں نہ بدلیں۔۔۔“ محمد حفیظ نے اہم موقع پر پیٹ کومنز کا کیچ ڈراپ کر دیا

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پچھلے کئی دنوں سے تحریک انصاف کے 3 وکیل سپریم کورٹ میں دلائل دے رہے ہیں لیکن ایک بھی ایسا کاغذ کا ٹکرا جو کہ ثبوت ہو عدالت میں پیش نہیں کیا، تمام وکلاءنے ہمارے دئیے ہوئے دستاویزات پر پورا کیس لڑا، عمران خان کو سمجھ لینا چاہئے کہ کسی کی بہن یا بیٹی کے خلاف بات ہرگز نہیں کرتے، ایک وقت آئے گا جب وہ بھی مریم نواز شریف کا نعرہ لگائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر میاں نواز شریف کے بارے میں جو یہ باتیں کرتے ہیں۔ آج کورٹ نے بھی اور وکلاءنے بھی کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر اور جھوٹے الزامات اور سیاسی بیانات پر تیسری مرتبہ منتخب وزیراعظم کو کیا ایک ایم این اے کو بھی نااہل نہیں کر سکتے۔ اس سے یہ ثابت ہوا کہ پی ٹی آئی نے کوئی بھی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جس کی بنیاد پر تیسری دفعہ منتخب وزیراعظم کو نااہل قرار دیا جائے۔

برسبین میچ : آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے آغاز میں ہی حیران کن ریکارڈ بنا دیا

میرا عمران خان کیلئے یہ پیغام ہے کہ وہ سپریم کورٹ سے باہر آ کر گفتگو کرنابند کر دیں کیونکہ میڈیا ریکارڈ کرتا ہے۔ آپ کو اپنے بیانات سے تو کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن لوگوں کی بہنوں اور بیٹیوں کے بارے میں جس لہجے میں گفتگو کرتے ہیں اس سے پاکستان کے لوگوں کو بہت فرق پڑتا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کل نارووال میں ہیلتھ کیئر پروگرام کا ایک اور فیتا کٹ گیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو عدالت سے باہر مقدمے لڑنے کی عادت ہے، آئندہ کیلئے ان کو بھی تنبیہ ہو جائے گی کہ وہ جھوٹے الزامات لگانے سے باز رہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں