کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ، درجہ حرارت کم ہو گیا

کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ، درجہ حرارت کم ہو گیا
کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی ، درجہ حرارت کم ہو گیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی جاری ہے جس سے موسم خوشگوار اوردرجہ حرارت میں کمی واقع ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گلستان جوہر ،گلشن اقبال، شارع فیصل ،ڈیفنس ، صدر ، آئی آئی چندیگر روڈ،نارتھ ناظم آباد ،نارتھ کراچی ، ملیر ، حب اور گڈانی سمیت کراچی کے بعض علاقوں میں ہلکی بونداباندی جاری ہے جس سے درجہ حرارت 11ڈگری سے کم ہو کر 8ڈگری پر آگیا ہے ۔ بونداباندی سے بعض شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہے جبکہ متعدد علاقوں میں فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی بند ہے۔

محکمہ موسمیات نے آج سے پنجاب او رسندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کی پیشن گوئی کر دی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواﺅں کا ایک فعال سلسلہ آج سے بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا۔ اس سلسلے کے زیر اثرسندھ میں آج سے ہفتہ کے دوران چند مقامات پر بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔

مزید : ماحولیات