’جواداکارائیں دوسروں پر ریپ کا الزام لگاتی ہیں ، وہ دراصل خود۔ ۔ ۔‘آفرین خان میدان میں آگئیں

’جواداکارائیں دوسروں پر ریپ کا الزام لگاتی ہیں ، وہ دراصل خود۔ ۔ ۔‘آفرین ...
’جواداکارائیں دوسروں پر ریپ کا الزام لگاتی ہیں ، وہ دراصل خود۔ ۔ ۔‘آفرین خان میدان میں آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ارشد چوہدری پر معروف ادکارہ فائزہ عرف سوہاعلی کی طرف سے ریپ کا الزام لگائے جانے کے بعد آفرین خان بھی پروڈیوسر کے دفاع کیلئے میدان میں آگئیں اور موقف اپنایاکہ ارشد چودھری اچھے انسان ہیں،جواداکارائیں دوسروں پر ریپ کے الزامات لگائی ہیں ، وہ دراصل خود ٹیلنٹ سے عاری ہیں، ارشد چودھری نے میرے سمیت کئی اداکاراؤں کو پروموٹ کیااور ان کیخلاف بے بنیادالزامات لگائے گئے ۔
صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے آفرین خان کاکہناتھاکہ بہت سی اداکارائیں اچھا کام کررہی ہیں اور اس طرح کے ہتھکنڈوں کا سہارانہیں لیتیں ، صرف ٹیلنٹ سے عاری لوگ اس طرح کی چیزوں کا سہارالینے کی کوشش کرتے ہیں، میں ایک پروفیشنل ہوں اور ارشد چودھری نے ایک مرتبہ بھی میرے ساتھ کچھ غلط نہیں کیا۔
یادرہے کہ سوہاعلی نے پروڈیوسر پر جنسی بدفعلی کا الزام لگاتے ہوئے سیکیورٹی کا مطالبہ کیاتھا لیکن اب انکشاف ہواہے کہ اداکارہ سوہانے بھی اپنا بیان بدل لیا اور فریقین کے درمیان مفاہمت کیلئے کاوشیں شروع ہوگئی ہیںاور امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ سوہاعلی خان اپنی درخواست واپس لیتے ہوئے دوبارہ الفلاح تھیٹرمیں کام شروع کردیں گی ۔
سوہاعلی کے الزامات اور صلح کی کوششوں کے بعد کے بیانات کی تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

تفریح -