نشتر کالونی کے سکول میں بھینسا گھس آیا ، 5بچے زخمی

نشتر کالونی کے سکول میں بھینسا گھس آیا ، 5بچے زخمی
نشتر کالونی کے سکول میں بھینسا گھس آیا ، 5بچے زخمی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں نجی سکول میں بھینسا گھس گیا جس نے 5بچوں کو زخمی کر دیا ۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق نشتر کالونی کے نجی سکول میں اچانک بھینسا گھس آیا جسے دیکھ کر بچوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی ۔ بھینسے کی ٹکر سے 5بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے آغاز میں ہی حیران کن ریکارڈ بنا دیا

ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوںکی حالت خطرے سے باہر ہے اور ایک کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر بچوں کو بھی جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا ۔واقعے کے بعد مقامی افراد نے سکول میں گھس کر بھینسے کو پکڑ کر مالک کے حوالے کر دیا۔

مزید : لاہور