سابق کرکٹر سکندر بخت کی والدہ کا انتقال،پی سی بی کا اظہار افسوس

سابق کرکٹر سکندر بخت کی والدہ کا انتقال،پی سی بی کا اظہار افسوس
سابق کرکٹر سکندر بخت کی والدہ کا انتقال،پی سی بی کا اظہار افسوس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتفصیلات کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان،ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمدنے سابق کرکٹر سے ان کے والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان پی سی بی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔وہ دعا گوں ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سکندر بخت اور ان کی فیملی کو صبر جمیل عطا فرمائے۔یاد رہے گذشتہ روز سابق کرکٹر کی والدہ انتقال کرگئیں تھیں۔ مرحومہ کا سوئم ہفتے کوبعد نماز ظہر سے مغرب ان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔

مزید : کھیل