یوسی ویب پاکستان میں بھی اپنا براﺅزر لانچ کرنے کو تیار، مہوش حیات بھی مہم کا حصہ بن گئیں

یوسی ویب پاکستان میں بھی اپنا براﺅزر لانچ کرنے کو تیار، مہوش حیات بھی مہم کا ...
یوسی ویب پاکستان میں بھی اپنا براﺅزر لانچ کرنے کو تیار، مہوش حیات بھی مہم کا حصہ بن گئیں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) علی بابا گروپ کے موبائل بزنس ڈویژن کی کمپنی ’ یوسی ویب‘ پاکستان میں اپنے براؤزر کی لانچ کے لیے تیارہے اور اس سلسلے میں کمپنی اپنے فلیگ شپ براؤزر، یو سی براؤزر کو پاکستانی صارفین کے لیے ایک سنسنی سے بھرپور ٹی وی کمرشل کے ذریعے متعارف کروا رہی ہے۔

ایکشن سے بھرپور ٹی وی کمرشل میں دو انتہائی ٹیلنٹڈ پاکستانی کام کر رہے ہیں جن میں مہوش حیات اور نبیل قریشی شامل ہیں، باکس آفس ہِٹ فلم ’ نامعلوم افراد‘ اور ’ایکٹر ان لاء‘  کے ڈائریکٹر پس پردہ کام کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

اشتہار میں یو سی براؤزر کی باقی تمام براؤزرز کے مقابلے میں تیز ترین سپیڈ کو ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔اشتہار کا آغاز ایک ایکشن فلم کے سین سے ہوتا ہے جس میں ہم مہوش حیات کو ایک بالکل نئے روپ یعنی ایک سپر ہیرو کے طورپر دیکھتے ہیں جسے ایک خطرناک مشن مکمل کرنا ہے۔ پاکستانی ٹی وی کمرشلز یاپاکستانی سلور اسکرین پراس سے پہلے کوئی فی میل سپر ہیرو بالکل نہیں آئی۔ اس کمرشل میں یو سی براؤزر کے دو اہم فیچرزیعنی تیز ویڈیو بفرنگ اور تیز  ڈاؤن لوڈنگ کو منفرد اور اچھوتے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

عام صارفین کی ضروریات کے مطابق یو۔سی براؤزر ان تمام مشکلات کا حل فراہم کرتا ہے ، جو ایک عام انٹرنیٹ یوزر کو سست  ویڈیو بفرنگ اور ڈاو¿ن لوڈنگ میں پیش آتی ہیں۔

اپنی مخصوص کلاؤڈ کمپیو ٹنگ ٹیکنالوجی اور یو 3 کیرنیل کے ساتھ یو۔ سی براؤزر اپنے صارفین کو تیز اور بہت باسہولت  ویب سرفنگ کا  تجربہ فراہم کرے گا۔ علی بابا موبائل بزنس گروپ کے کینی یے جنرل مینجر اوور سیز بزنس کے مطابق " پاکستان میں، آن لائن ویڈیو دیکھنا اور ڈاون لوڈنگ ہمارے یوزر کی دو اہم  سرگرمیاں ہیں۔ بہر حال، انٹرنیٹ کی آہستہ رفتار کی وجہ سے اس میں مداخلت ہوجاتی ہے۔ ہم ٹیکنالوجی کی اس صورتِ حال کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ جس سے یوزر کو آسان اور تیز براؤزنگ، ڈاؤن لوڈنگ، لوکل خبریں، ویڈیوز، میوزک وغیرہ کی جانب تیزاور آسان رسائی کی آفردستیاب ہو گی۔

یو۔سی براؤزرچین، انڈونیشیا، روس اور بھارت میں کامیابی کے بعد اب پاکستانیوں کے لیے اپنے براؤ زنگ  کے تجربے کو بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ تو یو۔سی براؤ زر کے ساتھ آہستہ بفرنگ ، انتظاراور بغیر کسی رکاوٹ کے تیز ترین سٹریمنگ اور سرفنگ کا آغاز کریں !

 یو۔ سی ویب کے بارے میں

یو۔سی ویب انکارپوریشن (یو۔سی ویب) علی بابا موبائل بزنس گروپ کا بزنس ہے اور موبائل انٹرنیٹ سافٹ وئیر اور سروسز فراہم کرنے میں ایک بڑا نام  رکھتا ہے۔   2004 میں اپنے آغاز سے، یو۔سی ویب کا مشن رہا ہے کہ دنیا بھر کے تمام افراد کو بہترین موبائل انٹرنیٹ سروس مہیا ہو۔ یو سی براؤزر،  جو کہ یو۔سی ویب کی فلیگ شپ  پراڈکٹ ہے، تمام بڑے آپریٹنگ سسسٹمز  پر کام کر سکتی ہے اور 11 زبانوں میں موجود ہے  جن میں انگریزی، روسی ، انڈونیشین، ویتنامی   زبانیں شامل ہیں۔

جون 2016  میں  یو۔ سی براؤزر  کے دنیا بھر کے ماہانہ ایکٹو  یوزرز کی تعداد 420 ملین تک پہنچ گئی تھی۔ یو۔سی ویب اور یو۔سی براؤزر کے بارے میں مزید معلوماتwww.ucweb.com  پر  دیکھی جاسکتی ہیں۔ویڈیو دیکھئے ۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی