قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نادرا کو وزیراعظم کا فون، رحمان ملک نے سختی سے بات کرنے سے منع کر دیا لیکن پھر ان کے سیکرٹری نے ایسی بات کہہ دی کہ رحمان ملک فوری ڈھیر ہو گئے

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نادرا کو وزیراعظم کا فون، رحمان ملک نے سختی ...
قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین نادرا کو وزیراعظم کا فون، رحمان ملک نے سختی سے بات کرنے سے منع کر دیا لیکن پھر ان کے سیکرٹری نے ایسی بات کہہ دی کہ رحمان ملک فوری ڈھیر ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر رحمان ملک نے چیئرمین نادرا کو وزیراعظم نواز شریف سے فون پر بات کرنے سے روک دیا تاہم جب انہیں معلوم ہوا کہ وزیراعظم خود لائن پر ہیں تو انہوں نے چیئرمین نادرا کو کمیٹی روم سے باہر جا کر بات کرنے کی اجازت دیدی۔

نشتر کالونی کے سکول میں بھینسا گھس آیا ، 5بچے زخمی
تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک کی زیرصدارت قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین نادرا سے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل پر بریفنگ دینے کو کہا گیا۔ کمیٹی سربراہ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے کئی اضلاع میں شہریوں کوشناختی کارڈ بنوانے میں مشکلات ہیں اور اگر نادرا اہلکاروں کو سیکیورٹی مسائل ہیں توحکومت تحفظ فراہم کرے۔ چیئرمین نادرا نے بیرون ملک پاکستانیوں کے مسائل پر بریفنگ کیلئے وقت طلب کیا تاہم اس دوران ان کا سیکرٹری کمیٹی روم میں فون لے کر آیا تو رحمان ملک نے بات کرنے سے روک دیا اور کہا کہ میں خود اس کا ذمہ دار ہوں۔

پانچ لاکھ کا نایاب کبوتر چوری
ذرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کا سیکرٹری دوبارہ کمیٹی روم میں فون لے کر آیا تو رحمان ملک نے چیئرمین نادرا کے سیکرٹری سے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم خود لائن پر ہیں؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی وہ خود ہیں، رحمان ملک نے چیئرمین سیکرٹری کی جانب سے ہاں میں جواب ملنے پر چیئرمین نادرا کو باہر جا کر بات کرنے کی اجازت دیدی۔

مزید :

اسلام آباد -