شہریوں کی گمشدگی کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی

شہریوں کی گمشدگی کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزارت داخلہ سے رپورٹ ...
شہریوں کی گمشدگی کے حوالے سے چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے لاہور اور اسلام آباد سے شہریوں اور سماجی کارکنوں کی گمشدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔چیئرمین سینٹ نے ہدایت جاری کی کہ وزارت داخلہ حال ہی میں لاپتہ ہونے والے 5 افراد کی گمشدگی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ ایوان میں پیش کریں۔انہوں نے حکومت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے شہری کیوں لاپتہ ہو رہے ہیں، جبکہ اگر کوئی گروہ اسلام آباد سے لوگوں کو اغوا کر رہا ہے تو یہ زیادہ تشویش کی بات ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران اسلام آباد اور لاہور سے 5 سماجی کارکن اور شہری لاپتہ ہوئے۔ان میں سے دو وقاص گورایا اور عاصم سعید 4 جنوری جبکہ سلمان حیدر 6 جنوری سے لاپتہ ہیں۔اس کے علاوہ احمد رضا نصیر اور ثمر عباس 7 جنوری کو لاپتہ ہوئے۔رواں ہفتے لوگوں کے لاپتہ ہونے کا معاملہ سینیٹ میں اس وقت اٹھایا گیا تھا، جب وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایوان کو بتایا کہ لاپتہ افراد کو تلاش کرنے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ’حکومت لوگوں کو لاپتہ کرنے میں ملوث نہیں اور ہم لوگوں کے گمشدہ ہونے کے معاملے کو برداشت نہیں کریں گے۔اس کے علاوہ سلمان حیدر کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی گئی، تاہم اب تک اس کے کوئی خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو سکے ہیں۔

مزید :

قومی -